حیدرآباد۔19۔دسمبر (اعتماد نیوز)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ
دھونی کے بڑے بھائی نریندر سنگھ دھونی 2014کے انتخابات میں رانچی حلقہ
پارلیمنٹ سے سماج وادی پارٹی کی جانب سے مقابلہ کرینگے۔ چنانچہ اسکے متعلق
کل سماج وادی پارٹی کے انچارج
کاشی ناتھ یادو نے یہ بات بتایا۔واضح رہے کہ
مہیندر سنگھ دھونی کے بڑے بھائی نریندر سنگھ دھونی 2009میں بی جے پی میں
شامل ہوئے تاہم پارٹی کے کارکن کی جانب سے خاطر خواہ حوصلہ نہ ملنے پر
انہوں نے بی جے پی کو خیر آباد کہ کر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر
لیا۔